سوال (2698)
تحریم نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
عربی لغت میں تحریم کے معنی ہیں حرام کرنا، منع کرنا، رکنا، باز رہنا ہے۔ تاہم تحریم نام رکھنے کی ممانعت تو نہیں ہے، باقی اس سے بہتر ہے کہ حریم رکھ دیں، حریم کے معنی ہیں: جس کی بے حرمتی نہ کی جائے، قابلِ احترام و تقدس چیز یا جگہ
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ
سائل:
اگر نام رکھا ہو تو کیا تبدیل کر دیں؟
جواب:
تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تحریم کا معنی “حرمت و تعظیم والا قرار دینا” بھی آتا ہے لہذا نام تبدیل نہ کیا جائے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ