سوال (2181)
کیا تحریر لکھتے وقت بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم مکمل لکھنی چاہیے یا بسم اللّٰہ کافی ہے؟
جواب
بسم اللہ پوری لکھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے بارہا ثابت ہے، جیسا کہ مکاتیب النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں مولانا عبد الستار خان صاحب رحمہ اللہ نے 22 خطوط کو جمع کیا، ان میں سے جس کے بھی شروع میں بسملہ آئی تو وہ الرحمن الرحیم کو شامل کیے ہوئے تھی، اور اسی طرح بلاغ مبین میں موجود خطوط کا معاملہ ہے، باقی آپ اس حوالے سے کوئی بھی سیرت کی ایسی کتاب اٹھا کر دیکھ لیں کہ جس میں خطوط النبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہوں معاملہ سلجھ جائے گا۔
ھذا ماعندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث سمیر بن سیف اللہ حفظہ اللہ
مکمل بسم اللہ الرحمن الرحیم، لکھنا ہی بہتر ہے۔
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ