سوال (4258)
تحویل قبلہ کا حکم نماز کے دوران نازل ہوا ہے یا نماز مکمل ہو جانے کے بعد، نبی کریم ﷺ نے دو رکعت بیت المقدس کی طرف ادا کی تھی اور جیسے ہی حکم نازل ہوا تو آپ نے بیت اللہ کی طرف منہ کر لیا ہے، کیا یہ بات درست ہے؟
جواب
یہ تو صحابہ کے ساتھ مسجد قبلتین میں اور ایک اور بستی کی مسجد میں ہوا تھا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ایک صحابی نے آ کر بتلایا جب کہ وہ شخص پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ کے آیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تو شائید ایسا نہیں ہوا۔
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ