سوال 7008

مفتی تقی عثمانی صاحب کا ادارہ ہیں تکافل
سٹیٹ لائف کی طرح کا ادارہ ہیں نفع نقصان کے متعلق انھوں نے تو احادیث کے حوالہ دیے ہیں کہ حلال ہیں تو کیا اس ادارہ میں جاب کرنی چاہیے جائز ہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
مروجہ تمام تر بینکنگ سسٹم، تکافل، پاک عرب تکافل، پاک قطر تکافل یہ سب عربی نام رکھ کر دھوکہ دینے والی بات ہے، ٹھیک ہے؟
اس حوالے سے ہمارے اہلِ علم تفصیلی گفتگو کر چکے ہیں۔ تحریریں بھی موجود ہیں، تقریریں بھی ہیں، اور سیمینارز بھی ہو چکے ہیں۔
موجودہ دور میں اس طرح کے تمام ادارے سود، غرر، دھوکہ، ربا، قمار، جوئے اور سٹے جیسے معاملات میں ملوث ہیں۔
لہٰذا ایسے کسی بھی ادارے میں نہ نوکری کرنی چاہیے اور نہ ہی ایسی پالیسیاں لینی چاہئیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ