سوال (4580)

تکبیر تشریق سے کیا مراد ہے؟

جواب

تکبیر تشریق سے مراد وہ مخصوص الفاظ کی تکبیر ہے جو ایامِ تشریق (یعنی 11، 12، 13 ذوالحجہ) میں ہر فرض نماز کے بعد بلند آواز سے پڑھی جاتی ہے۔ ان ایام میں عید الاضحیٰ کے دن (10 ذوالحجہ) کی فجر سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر تک مجموعی طور پر 23 نمازوں کے بعد یہ تکبیر پڑھی جاتی ہے

اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

ایامِ تشریق کی وضاحت:
ایامِ تشریق وہ دن ہیں جن میں قربانی کے گوشت کو دھوپ میں سکھا کر خشک کیا جاتا تھا، اسی وجہ سے انہیں “تشریق” کہا جاتا ہے۔ یہ تین دن یعنی:
11 ذوالحجہ
12 ذوالحجہ
13 ذوالحجہ
جبکہ تکبیر کا آغاز عید کی فجر (10 ذوالحجہ) سے کیا جاتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ