سوال (5991)
ٹیک لگا کر کھانے پینے سے منع کیا گیا ہے؟ یا کھا سکتے ہیں؟
جواب
منع نہیں ہے، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے بارے میں فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا” حدیث کا تعلق آداب سے ہے، لازمی امور سے نہیں، لہذا مستحب اور افضل ہے کہ ٹیک لگا کر نہ کھایا جائے کیونکہ یہ تکبرانہ انداز سے مشابہت رکھتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی بغیر ٹیک کے کھانا ہے۔ واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: مطلب نہ کھانا افضل ہے اور اگر کھا لیں تو حرج نہیں ہے؟
جواب: مستقل عادت گناہ اور استخفاف سنت میں آسکتی ہے، جواز کا تعلق کبھی کبھار کے ساتھ ہوتا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




