سوال (1656)

ہمیں اللہ تعالیٰ نے کیوں پیدا کیا ہے ؟ جبکہ اللہ تعالٰی کو نہ عبادت کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی قسم کی اطاعت کی ضرورت ہے ، پھر اس نے یہ دنیا کیوں بنائی ہے، ہمیں کیوں پیدا کیا ہے ، ہمیں کیوں خوشی اور غمی میں مبتلا کیا جاتا ہے؟

جواب

اس کا جواب تو قرآن میں موجود ہے :
ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ” [سورة الذاريات : 56]

’’اور میں نے جنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ میری عبادت کریں‘‘۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

کیونکہ دنیا اللّٰہ تعالیٰ نے امتحان اور آزمائش کے اصول پر تخلیق فرمائی ہے ، سو یہاں امتحان ہونا ہی ہونا ہے ، غم و اندوہ اور پریشانیاں اسی امتحان کا حصہ ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

تخلیقِ انسانیت اور موت و حیات کا مقصد آزمائشِ انسان بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

“الَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفُوۡرُۙ‏ “.

’’وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا، تاکہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ اچھا ہے اور وہی سب پر غالب، بے حد بخشنے والا ہے‘‘۔

فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ