سوال (3924)

ٹخنے سے نیچے کپڑا لٹکانے کے حوالے سے جو حدیث ہے، اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب

دین اسلام کے دلائل کے رو سے ٹخنوں سے نیچے ازار کا کوئی حق نہیں ہے، اس سے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو استثناء حاصل ہے، جیسا کہ حدیث میں وضاحت آ گئی ہے، اس لیے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لڑکے سے کہا تھا کہ: آپ اپنی ازار کو ٹخنے سے اوپر کریں یہ تقوی کا باعث ہے، کپڑے کو باقی رکھنے کا باعث ہے۔
یہ لٹکانا ہی تکبر ہے، راجح قول یہ ہے کہ خواہ تکبر سے ہو یا نہ ہو، لیکن کپڑا ٹخنے سے اوپر ہے، بعض لوگوں نے خیلاء کی قید لگائی ہے، غامدی صاحب اس طرف چلے گئے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ