سوال (4095)
جو ہم رمضان المبارک میں ختم قرآن میں کوئی بھی چیز دیتے ہیں، ان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
تکمیل قرآن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرنا یا آئے ہوئے لوگوں کی ضیافت کرنا اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، باقی اس کو لازمی سمجھ کر سنت کے درجے پر لے جانا پھر تو اس پر فتویٰ لگے گا، اہل علم نے لگایا بھی ہے، البتہ انفرادی طور پر کوئی ایک ذمے داری اٹھا لیتا ہے کہ میں کھانا کھلاؤں گا، یا قاری صاحب کو کسی نے کھانا کھلایا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، بس اس کو اس سنت کے درجے تک نہ لے جائیں کہ دلیل کا طالب ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ