سوال 6689
السلامُ عليكم ورحمةُ اللّٰه وبركاته!
ایک سوال ہے کہ اگر اگلی صف میں جگہ موجود ہو اور دو تین لوگ جان بوجھ کر پچھلی صف میں کھڑے ہو جائیں تو کیا ان کو نماز دھرانی پڑے گی یا کفایت کر جاۓ گی؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شرعی حکم یہ ہے کہ «أتموا الصفوف المتقدمة» یعنی پہلے اگلی صفوں کو مکمل کیا جائے۔ یہی سنت اور افضل طریقہ ہے۔ البتہ اگر دو تین افراد نے الگ سے ایک نئی صف بنا لی، تو اگرچہ اس میں ترکِ اولیٰ اور ایک طرح کی غلطی ضرور ہے، لیکن اس کے باوجود نماز درست ہے۔
اس لیے کہ وہ لوگ اکیلے نہیں تھے بلکہ صف کی صورت میں کھڑے تھے، لہٰذا نماز کے اعادے کی کوئی حاجت نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




