سوال (3620)
طلاقِ ثلاثہ والا مسئلہ جسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کو تین شمار کروایا ہے، اس پر مکمل وضاحت مطلوب ہے، آیا انہوں نے دوبارہ اس قول سے رجوع کیا تھا یا نہیں دلائل بمع کتب کے نام مطلوب ہیں۔
جواب
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے تین طلاقوں کو تین کہہ کر نافذ کیا تھا، اہل علم کے حوالاجات کی روشنی میں یہ بات واضح کہ تعذیری فیصلہ تھا، احناف نے بھی اس کا اقرار کیا ہے، علامہ رئیس ندوی رحمہ اللہ کا “تنویر الآفاق فی مسئلة الطلاق” کا ایک دفعہ مطالعہ کرنا چاہیے، شیخ صلاح الدین یوسف کی کتاب، ابن قیم کی اغاثۃ اللھفان، شیخ کفایت اللہ سنابلی کی احکام طلاق کا مطالعہ کریں، اس طرح ڈاکٹر ابو جابر دامانوی کی دو کتابیں ہیں، ان کا مطالعہ کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ