سوال (3212)
میری بہن کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی جب اس کی دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اس کے بعد اس کے شوہر نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دھمکیاں دیتا ہے مختلف لوگوں کے ذریعے اپنی بیوی کو بھی بدنام کرنے میں اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس کے علاوہ بیوی کے گھر والوں کے بارے میں بھی اپنے سسر سالے سالیوں سب کے بارے میں۔ اپنی بچیوں کو آج تک کوئی خرچہ نہیں دیا۔ اس کی بچیاں بھی نہیں جانتی کہ ان کا باپ کون ہے کیونکہ وہ اتنی چھوٹی تھی ان کو نہیں پتہ ان کے دادا دادی کون ہیں۔ پھپھو کون ہے۔ اب میری بہن دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں اگر اللہ تعالی نے چاہا تو اور وہ یہ پوچھنا چاہ رہی ہیں کہ اگر وہ اپنی بچیوں کی ولدیت میں اپنے دوسرے شوہر کا نام لکھوائیں گی تو کیا یہ غلط ہوگا؟ جیسا کہ آپ نے ایک پوسٹ گروپ میں شائع کی “والد کا نام تبدیل کرنے والے پر جنت حرام ہے” اس بارے میں رہنمائی فرمائیے گا۔
جواب
علیحدگی ہوگئی ہے، لیکن والد تو موجود ہے، والد کے نام سے ہی نسبت چلے گی، قصداً و ارادتاً ایسا کرنے کی سخت وعید ہے، بعد ازاں ڈاکومنٹس میں دوسرے شوہر کو سرپرست بتایا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ