سوال (4379)

جب مرد اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو بچے کس کے ساتھ رہیں گے، اگر بچے چھوٹے ہیں تو پھر کیا کرنا چاہیے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

جواب

حدیث مبارکہ کے مطابق بچے والدہ کے پاس رہیں گے، والد کے لیے بچوں سے ملنے کے حوالے سے کوئی بھی پابندی نہیں ہوگی، باقی بچوں کے تمام اخراجات والد کے ذمے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ