سوال (5555)
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے اب وہ رجوع کرنا چاہتا ہے لیکن وہ بیرون ملک ہے تو وہ کس طرح رجوع کرے کیا اس کے لیے مباشرت ضروری ہے کیا؟
جواب
شرط یہ ہے کہ دو طلاقیں یا ایک طلاق ہوئی ہو، عدت نہ گزری ہو تو وہ رجوع کر سکتا ہے، رجوع کے لیے کوئی جسمانی میلاپ شرط نہیں ہے، بس کال کرکے یہ کہہ دے کہ میں نے جو طلاق دی تھی، وہ میری غلطی تھی، اب میں رجوع کر رہا ہوں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ