سوال (1695)

اگر طلاق کے کاغذ پر سائن کر دیے جائیں ، لیکن بعد میں ارادہ بدل جائے اور وہ سائن شدہ کاغذ کسی بھی حوالے سے بیوی تک نہ جائے تو کیا طلاق واقع ہو جاتی ہے ؟

جواب

شوہر خود لکھنے والا ہے ، شوہر نے بھی بغیر جبر اور دباؤ کے لکھ دیا ہے تو طلاق واقع ہوگئی ہے ، اب عورت کو وہ پہنچے یا نہ پہنچے لیکن طلاق واقع ہوگئی ہے ، اور معلق اور غیر مشروط بھی نہیں ہے ، لہذا ایک طلاق واقع ہوگئی ہے ، اب رجوع کرلیں ، آئندہ احتیاط سے زندگی گزاریں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ