سوال (4842)
طلاق ہونے کے بعد اگر بیٹا باپ کے پاس رہے، 14 سال کے بعد اس کو ماں کی یاد آئی ہے، ماں نے دوسری شادی کی ہوئی ہے، اس سے دو بیٹیاں ہوئی ہیں، کیا بیٹا ماں کے پاس جا سکتا ہے؟
جواب
ماں باپ دونوں بچوں کر پریشان نہ کریں، نہ باپ منع کرے کہ وہاں نہیں جاؤ گے، اور نہ والدہ منع کرے کہ باپ کے پاس نہ جاؤ، یہ ظلم و زیادتی اہل و عیال کے ساتھ ہے، اس لیے بچے کو اجازت ہے کہ والدین میں سے جس سے چاہیں مل سکتے ہیں، الا کہ ایمان کے فتنے کا ڈر ہو۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ