سوال (2035)

اگر طلاق کے صیغوں کے ساتھ ان شاءاللہ پڑھ لے تو کیا طلاق ہو جائے گی؟

جواب

اگر طلاق کے الفاظ کے ساتھ “ان شاء اللہ” تعلیقا کہا ہے تو پھر طلاق واقع نہیں ہو گی، اگر تحقیقا کہا ہے تو پھر واقع ہو جائے گی، آسان لفظوں میں یہ ہے کہ اگر طلاق دینے کا ارادہ نہیں تھا تو واقع نہیں ہو گی۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ