سوال (5865)
ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے اسکا کہنا یہ ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ طلاق دی ہے جبکہ اسکی بیوی کا کہنا یہ ہے کہ پہلے بھی دو مرتبہ ایسے کر چکا ہے۔
سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں شوہر کا قول معتبر مانا جائیگا یا بیوی کا؟ شوہر کا کہنا یہ ہے کہ میں اللہ تعالی کی قسم اٹھا کر یہ کہہ سکتا ہوں کہ پہلے کبھی ایسا نہیں کہا۔
جواب
جب مرد قسم کھا رہا ہے کہ میں نے ایک طلاق دی ہے، تو اس کی قسم کا اعتبار ہوگا، اگر مرد مشکوک ہے، اس کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے تو وہ ایک الگ مسئلہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
مدعی پر دلیل ہے، اگر عورت دعویدار ہے تو دلیل پیش کرے، وہ مدعی علیہ قسم اٹھا لے گا، میاں بیوی کے مابین طلاق کے معاملات میں اختلاف ہو تو مرد کی بات کا اعتبار ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




