سوال (2762)

شیخ صاحب کیا اس نوٹس کے بعد رجوع ہو سکتا ہے ؟ اس کے رجوع کا طریقہ بتا دیں ۔

جواب

اس سے پہلے اگر کوئی بھی طلاق کا واقعہ نہیں بنا ہے تو یہ ایک رجعی طلاق واقع ہوچکی ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

“اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ‌” [سورة البقرة : 229]

«یہ طلاق (رجعی) دو بار ہے»
اس کا مطلب یہ ہے کہ طلاق رجعی کے دو مرتبہ چانسز ہیں، اس کے بعد معروف طریقے سے رجوع بھی ہوسکتا ہے یا اس کو بہترین طریقے سے چھوڑ دیں، تاکہ عدت گزارنے کے بعد اپنی صوابدید پر آگے جہاں بھی چاہیں، نکاح کرسکیں۔
ابھی اس واقعہ کو سات دن ہوئے ہیں، لہذا عدت کے اندر رجوع ہوسکتا ہے، اگر خاتون حاملہ ہیں تو عدت وضع حمل ہے، اگر خاتون حاملہ نہیں ہیں، ایسی عمر میں ہے کہ حیض اس کو آتا ہے تو اس کی عدت تین حیض ہے، یا آیسہ ہے یعنی ایسی عورت ہے کہ بڑی عمر کی ہے، اس کو حیض آنا بند ہوگیا ہے، یا کم سن ہے، ابھی حیض آنا شروع نہیں ہوا ہے، ایسی خواتین کو اگر طلاق ہوجاتی ہے، تو اس کی عدت چاند کے تین مہینے ہیں۔

فضیلۃ العالم محمد فہد محمدی حفظہ اللہ