سوال (4928)
کیا طالبات مرد استاد سے تعلیم حاصل کر سکتی ہیں؟ دینی مدارس اور سکول کالج وغیرہ میں؟ اگر طالبات باپردہ ہوں اور کلاس کی شکل میں ہوں یعنی اکیلی اور تنہائی میں نہ ہو۔
جواب
احباب کا خواتین سے خواتین کا احباب سے تعلیم حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بشرطیکہ اسلامی آداب اور پردے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، غیر ضروری گفتگو نہ ہو، فتنے کا ڈر نہ ہو، تو پھر جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ