طالب علم کا پیغام ۔۔۔ محبانِ صحابہؓ کے نام

“ہم نے ایک چنگاری سلگائی ہے اگر وہ بھڑک اٹھی تو باطل کو نابود کردے گی”
“اللّٰہ نے مجھے ایک (روحانی) بیٹا دیا۔۔ وہ ایک عظیم سپوت بنا۔۔۔ اگر میرا اللہ مجھے اب موت بھی دے دے تو میں امید کرتا ہوں کہ میرا اللہ مجھ سے راضی ہو جائے گا”
یہ الفاظ جامعہ امام بخاری مقام حیات سرگودھا کی تقریب بخاری کے پروگرام میں محدث العصر، بحر العلوم فضیلۃ الشیخ مولانا غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے اپنے قابل اور فاضل شاگرد ڈاکٹر حافظ ابو یحیٰی نورپوری حفظہ اللہ Hafiz Abu Yahya Noorpuri کے متعلق ارشاد فرمائے۔
پھر سب نے دیکھا کہ اللہ تعالی نے اپنے اس بندے کی بات کی کس طرح لاج رکھی اور یہ چنگاری ایک شعلہ بن کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دشمنوں پر گری اور ان کے خرمن کو خاکستر کر کے رکھ دیا۔
🌴حدیث مبارکہ ہے۔ “ان من عباد اللہ من لو اقسم علی اللہ لابرہ” بہت سے (اللہ کے پیارے) لوگ ایسے ہیں کہ اگر اللہ تعالی پر قسم کھا لیں تو اللہ تعالی ان کی قسم پوری فرما دے.
♦️ مرزا جہلمی۔۔۔ جس کے دجل و فریب کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا بڑے بڑے جغادری مناظر اس کا سامنا کرنے۔۔۔ یا اسے منہ لگانے سے کترا رہے تھے۔
اس صورتحال میں سب سے پہلےحافظ ابو یحییٰ نور پوری حفظہ اللہ نے اس کا تعاقب کیا اس کے گھر جاکر عظمت صحابہ پر اس کے اعتراضات پر اسے دعوت مبارزت دی اور اس کے علمی ڈھول کا پول عوام کے سامنے ظاہر کیا اس کی علمی و عملی اہلیت کے بھرم کو تار تار کیا۔کتنے ہی نوجوانوں کو گمراہی کے اس چنگل سے نجات ملی اور راہِ حق نصیب ہوئی۔
♦️ خلافت و ملوکیت نامی کتاب میں صحابہ کرام کی تنقیص پر مبنی متنازعہ عبارات کو سرِ عام ایکسپوز کرنے اور ان تحریفات پر کھلم کھلا چیلنج اور مناظرہ کرکے اسکی حقیقت واضح کرنے کا اعزاز اللہ تعالی نے شیخ ابو یحیٰی نورپوری حفظہ اللٌٰہ کے حصے میں رکھا۔
شیخ محترم کے کام کی منصوبہ بندی اور اس پر جاری محنت کو دیکھ کر بندے کی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اکیلا آدمی کیسےجامعہ کی ریگولر کلاسز، ورچول یونیورسٹی کی آن لائن کلاسز، تحقیق و تصنیف کا کام، سوشل میڈیا پر مکمل نظر، اسلام کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز اور الحاد کا فوری رد۔۔۔ سب محاذوں پر ڈٹ کر پہرہ دے رہا ہے۔
؂ لیس علی اللہ بمستنکر ان یجمع العالم فی واحد
اللہ کی قدرت سے کچھ بعید نہیں ایک ہی شخص میں جہاں بھر کی خوبیاں بھر دے۔
♦️صحابہ کرام کے بغض جیسی موذی امراض کے علاج میں تو اللہ تعالی نےانہیں خصوصی مہارت سے نواز رکھا ہے۔۔ ؂ ایں سعادت بزور بازو نیست
تا نہ بخشد خدائے بخشندہ
شیخ محترم نےعظیم الشان مرکز “الاصلاح اسلامک سنٹر” کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دفاع صحابہ کی سب سے مؤثر آواز مزید مضبوط اور توانا ہو تو شیخ کے دست و بازو بنیے دامے، درمے، قدمے، سخنے جہاں تک ممکن ہو تعاون فرمائیے اور کچھ نہیں تو ایک میٹھا بول اور دعائیہ جملہ ہی اس عظیم مشن میں حوصلہ افزائی اور تشجیع کا کام دے گا۔
تو آئیے دفاع صحابہ کے مشن میں حصے دار بنیے صحابہ کرام کی محبت اور اخلاص سے دیا ہوا ایک روپیہ اس بڑے خزانے سے بہتر ہے جس کی بنیاد میں اخلاص اور للہیت نہ ہو۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد اس عظیم منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے اور یہاں سے نکلنے والی نور ایمان کی کرنوں سے ایک جہان منور ہو آمین ثم آمین۔

✍️دعاگو: عبدالرحمٰن سعیدی 30جنوبی سرگودھا

یہ بھی پڑھیں: مولانا محمد اسحاق بھٹیؒ کی دینی، علمی خدمات کا ایک منفرد شاہ کار نامہ ہائے دور دراز” کی اشاعت