سوال (2554)
طالب علم سے چھٹی کرنے پر جرمانہ لینا کیسا ہے؟
جواب
بطور تنبیہ جرمانہ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ سزا کے زمرے میں آتا ہے، باقی جو پیسے بطور جرمانہ بچوں سے لیے جائیں، وہ طلباء پر ہی خرچ ہوں یا ادارے پر خرچ ہوں، اس کو کمائی کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے، اس حوالے سے ہماری رائے یہ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل:
ہم طلباء کو وارننگ دیتے ہیں، وہ دینے پر راضی نہیں ہوتے ہیں، کیا یہ اس حدیث “لا يحل مال امرئ مسلم إلا عن طيبة من نفس” کے زمرے میں نہیں آتا ہے؟
جواب:
جی نہیں، یہ بھی ایک سزا ہے، جس طرح طلباء کو کھڑا کردیا جاتا ہے، مرغہ بنایا جاتا ہے، یہ بھی اس طرح کی ایک سزا ہے، بس وہ پیسے طلباء اور ادارے پر خرچ کیے جائیں، ادارے چلانے کے لیے طلباء کو کئی طرح کی سزائیں دی جاتی ہیں، باوجود اس کے بعض طلباء سدھرنے کا نام نہیں لیتے ہیں، ادارے کو چاہیے کہ ان سے معذرت کرلے، وہی طلباء پورے ادارے کے نظام کو خراب کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ