سوال (6187)

طالبات کا اساتذہ کے ساتھ صبح تا شام علمی و سیاحتی ٹور پہ جانا جائز ہے؟

جواب

عمومی طور پر ایسے ٹور جن میں پکنک اور علمی مناقشے ہوتے ہیں، یہ شہر کے اندر ہی ہوتا ہے، ایک ہی شہر میں کہیں جانا یہ سفر کے زمرے میں نہیں آتا ہے، لہذا اگر فتنے کا ڈر نہ ہو تو گنجائش تو ہے، جس طرح یونیورسٹی اور کالج جاتی ہیں، ایک ہی شہر میں ہے تو ٹھیک ہے، اگر سفر کے باہر جاتے ہیں، خواہ وہ چھوٹا سفر ہو یا بڑا سفر ہو، پھر ہر بالغ لڑکی کا محرم چاہیے، بصورت دیگر یہ سفر جائز نہیں ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ