سوال (5528)
کچھ علماء یا عربی ماہرین نے صرف و نحو کے کورسز ڈیزائن کر کے انکے ویڈیو لیکچرز ریکارڈ کیے ہوئے ہیں اور وہ طالب علم سے فیس لیکر ان کے وٹس ایپ پر بھیجتے ہیں، ساتھ ایک شرط لگاتے ہیں کہ ہماری ویڈیو آگے کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنی ہے، تو کیا انکا یہ شرط لگانا شرعی طور پر جائز ہے؟ حالانکہ صرف و نحو کا تعلق تقریباً قرآن و حدیث کا علم سیکھنے کے ساتھ ہے۔
جواب
اس میں ناجائز بات کون سی ہے؟ ایسی کوئی بھی شرط جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ