سوال (1238)
طلوع آفتاب ہو جانے کے بعد کتنی دیر انتظار یا منٹ کے بعد نوافل ادا کرنا چاہئے اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
سورج طلوع ہونے کے بعد جب سورج ایک نیزہ کی مقدار بلند ہوجائے تو اس کے بعد نوافل (نماز اشراق) ادا کرنے چاہئیں. [صحيح مسلم :832/1930]
فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ