سوال (4279)
طلوع آفتاب کے وقت فجر ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
زوال کا وقت چند لمحے ہی ہوتا ہے، ہمیں سو فیصد اس کا تعین نہیں کر سکتے ہیں، اس لیے احتیاطا 5-7 منت تک نماز پڑھنے سے منع کرتے ہیں، ان اوقات میں عام ( صرف غیر سببی) نوافل پڑھنا منع ہے۔
1 : فجر کے بعد سورج نکلنے تک۔ [بخاری : 584]
2 : سورج جب طلوع ہورہا ہو۔ [ابوداود: 3192، مسلم: 831]
3 : زوال کے وقت۔ [مسلم :831]
4 : جب سورج غروب ہو رہا ہو۔ [مسلم : 1931]
عصر کے بعد مطلقا نوافل پڑھنا منع نہیں۔ ممانعت والی روایات کا تعلق صرف سورج غروب ہونے کے وقت کے ساتھ ہے نہ کہ مطلقا۔ [مسلم : 1931]
تنبیہ:رات کے وقت کوئی بھی ممنوع وقت نہیں، یہ جو کہا جاتا کہ رات کے بارہ بجے نماز نہیں پڑھ سکتے یہ بالکل جھوٹ ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ