سوال (3213)
تمام انبیاء کے پیرکاروں کو کس لفظ سے پکارا جاتا تھا۔ جیسے آج کے دور میں مسلمان اور کافر کہا جاتا ہے؟
جواب
کتنے بھی آسمانی مذاہب ہیں، جس کو ہم الہامی ادیان کہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ
“هُوَ سَمّٰٮكُمُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ ۙ مِنۡ قَبۡلُ وَفِىۡ هٰذَا لِيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ شَهِيۡدًا عَلَيۡكُمۡ وَتَكُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ” [سورة الحج : 78]
«اسی نے تمھارا نام مسلمین رکھا، اس سے پہلے اور اس (کتاب) میں بھی، تاکہ رسول تم پر شہادت دینے والا بنے اور تم لوگوں پر شہادت دینے والے بنو»
ہر نبی کے ماننے والے اسلام پر رہے ہیں، جس کا دین اسلام ہو، وہ مسلم ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا نام مسلم رکھا ہے، ممکن ہے کہ کوئی اضافی نام مل جائے، جیسے عیسائی، یہودی، بنی اسرائیل، حزب اللہ، عباد اللہ وغیرہ۔
لیکن اب اسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی تعلیمات کے ساتھ خاص ہوگیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ