سوال (5679)

ایک شخص کی ٹانگ پر پٹی لگی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے وہ نہا نہیں سکتا، غسل واجب ہونے کی صورت میں وہ کیا کرے، ایسی حالت میں وہ وضو آسانی سے کرسکتا ہے لیکن نہائے گا تو پٹی اتارنی پڑے گی جو بعد میں خراب ہوجائے گی؟

جواب

جتنے حصے پر پٹی ہے، اس پر پلاسٹک چڑھا دیں، بعد میں اس کو اتار دیں، گیلا ہاتھ اس پٹی پر پھیر دیں، غسل ہو جائے گا، یا چھتری کی طرح پنی لیں، اس کے اوپر کرلیں، بعد میں ہاتھ پھیر دیں۔ غسل ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ