سوال (4450)

“ایک شخص غسل جنابت سے پہلے بالٹی یا ٹپ میں موجود پانی میں ہاتھ ڈال کر وضو کرتا ہے، پھر اسی پانی سے غسل کرتا ہے، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

جواب

اگر اس کے ہاتھ میں کوئی ظاہری نجاست نہیں ہے، تو وضوء اور غسل دونوں درست ہیں، شرعی ادب یہ ہے کہ جب نیند سے اٹھے تو ہاتھ دھو لے، اس کے علاؤہ اگر پانی رکا ہو تو بندہ اس پانی میں اپنے آپ کو داخل کرنے سے بچے، باقی اگر ایسا ہوگیا ہے تو وضوء اور غسل درست ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ