سوال (6259)

تقدیر اور قسمت میں کیا فرق ہے؟

جواب

تقدیر اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے، جو لوح محفوظ میں محفوظ ہے، دنیا کو بنانے سے پچاس ہزار سال پہلے اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔

“وَخَلَقَ كُلَّ شَىۡءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقۡدِيۡرًا” [الفرقان: 2]

«اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا، پھر اس کا اندازہ مقرر کیا، پورا اندازہ»
اور قسمت بھی اسی معنی میں ہے، باقی سمجھانے کے لیے کہا جاتا ہے کہ تقدیر لکھا ہوا ہے، قسمت جو سامنے آئے، اس کو کہتے ہیں کہ قسمت ایسی تھی، قسمت اور بخت ایک ہی معنیٰ میں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ