سوال (3810)

اگر گھر کے اندر نماز تراویح ادا کرنی ہو تو اذان دینا ضروری ہے؟

جواب

تراویح نفلی نماز ہے، یہ مسجد میں بھی ادا کی جائے تب بھی اذان شرط نہیں ہے، چہ جائیکہ گھر میں ادا کی جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

نہ ہی اذان ضروری ہے اور نہ ہی اقامت، یہ دونوں چیزیں صرف اور صرف فرض نمازوں کے لیے ہیں۔ اور نماز تراویح من قبیل الصلاة التطوع ہے۔

فضیلۃ الباحث ابو دحیم محمد رضوان ناصر حفظہ اللہ

سائل: اگر ساتھ عشاء کی نماز پڑھنی ہو تو دوسری مسجد کی اذان ہی کفایت کر جائے گی یا الگ اذان دینے کی ضرورت ہے؟
جواب: اگر گھر میں فرض کی جماعت بھی کرنی ہو تو اذان دی جاسکتی ہے اور چھوڑی بھی جاسکتی ہے۔
الامر واسع

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ