سوال (1050)
تراویح کی ہر دو رکعتوں کے بعد اللہ اکبر استغفر اللہ تین بار کہنا کیسا عمل ہے؟
جواب
یہ اذکار فرائض نماز کے بعد وارد ہیں۔واللہ اعلم۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ
فرائض کی تخصیص کی کوئی دلیل نہیں ہے، البتہ یہ ضرور ہے کہ نماز تراویح یا قیام کی ہر دو یا چار رکعات کے بعد یہ اذکار کہنے کی بجائے نماز مکمل کرکے ایک ہی بار یہ اذکار کہہ دیے جائیں، تو کافی ہیں۔
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ