سوال (3792)

رات کو نماز تراویح اور وتر پڑھا اگر تہجد یعنی سحری ٹائم نوافل پڑھنا چاہیں تو کیا پڑھے جا سکتے ہیں؟

جواب

جی ہاں! وتر کو روک لیا ہے، تب بھی ٹھیک ہے، اگر وتر امام کے ساتھ پڑھ لیا ہے تو پوری رات کے قیام کا ثواب ملے گا۔ جیسا کہ روایت میں آتا ہے، رات کو سحری کے وقت پڑھنا چاہتے ہیں، تب بھی کوئی حرج نہیں۔ اگر وتر کو جفت کر کے دوبارہ نفل پڑھیں تب بھی ٹھیک ہے۔ آخر میں وتر پڑھ لیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ