سوال (1000)

نماز تراویح میں امام کے پیچھے قرآن مجید پکڑ کر یا موبائل سے پڑھنا یا سننا کیسا ہے؟

جواب

جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، امام بھی مصحف سے دیکھ کر تراویح پڑھا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

سائل: شیخ محترم کیا دوران تراویح امام کے پیچھے کھڑے مقتدی موبائل سے قرآن کھول کر دیکھ سکتا ہے کہ امام صاحب کہاں سے تلاوت کر رہیں ہیں جیسا کے ہمارے ہاں بہت ساری مساجد میں ایسا ہوتا ہے؟
جواب: دیکھیں مصحف سے، قرآن مجید سے نفل نماز میں دیکھ کر امامت کروانا اس کی گنجائش تو موجود ہے۔ یا جس نے امام کو لقمہ دینا ہے، اس کی غلطی پر تنبیہ کرنا ہے، اور صحیح آیت اس کو بتانی ہے، وہ بھی قرآن مجید کو دیکھ سکتا ہے۔ لیکن یہ جو عرب کی نقالی میں دیکھا دیکھی ہمارے ہاں ہر بندہ موبائل کھول کے کھڑا ہوا ہے، ترجمے والا قرآن لے کے کھڑا ہوا ہے، سادہ قرآن لے کے کھڑا ہوا ہے، تو یہ بہرحال صحیح نہیں ہے۔ آپ صرف سننے کے پابند ہیں۔ اس طرح یہ اضافی جو حرکات ہیں نماز کی حالت میں جائز نہیں ہیں۔ صرف سننا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ