سوال 6808
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ! شیخ کیا قیام اللیل یا پھر نماز تراویح میں قرآن موبائل سے دیکھ کر پڑھنا مناسب ہے؟
میں قرآن کا حافظ نہیں ہوں مگر تجوید و مخارج کو مدنظر رکھ کر قرآن کی تلاوت کرتا ہوں میرا شوق ہے میں قیام اللیل کرواؤں شیخ وضاحت فرما دیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
جی ہاں، اگر بندہ تراویح پڑھاتا ہے اور وہ حافظ نہیں ہے یا خود اپنے لیے پڑھنا چاہتا ہے اکیلا، تو قرآن مجید ہاتھ میں لے کر پڑھ سکتا ہے۔ نفلی عبادت میں جائز ہے۔ جزاک اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




