سوال (804)
تراویح مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں 20 رکعت نماز تراویح پڑھائی جاتی ہیں اور دیگر مساجد میں 8 رکعت پڑھائی جاتی ہیں ، پوچھنا یہ ہے کے 20 رکعت افضل ہیں یا 8 رکعت افضل ہیں ؟
جواب
نماز تراویح یا قیام اللیل 8 رکعات ہی مسنون ہیں۔ تاہم جس مسجد میں 20 رکعات پڑھائی جا رہی ہوں ، فارغ بیٹھنے یا مسجد سے جانے کی بجائے نفل کی نیت سے باقی اضافی رکعات میں شامل ہوجائے۔ ماہ رمضان میں کثرت عبادت مقصود و مطلوب ہے ۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ