سوال (5734)

خطیب بغدادی نے جو تاریخ بغداد میں امام ابوحنیفہ پر کلام کیا ہے، اس بارے میں وضاحت فرمائیں؟

جواب

اس پر مزید اضافی بات یہ کی جا سکتی ہے کہ زاہد الکوثری صاحب کی کتاب کا بہترین جواب علامہ عبد الرحمن بن یحیی المعلمی رحمہ اللہ نے التنکیل کی صورت میں دے دیا ہے، در حقیقت کوثری صاحب نے خطیب کا جواب ہی نہیں دیا تھا، بلکہ خیر القرون اور بعد کے ادوار کی کئی ایک جلیل القدر شخصیات کو ناحق مطعون ٹھہرایا تھا۔ علامہ معلمی رحمہ اللہ نے ان سب ناانصافیوں کو واضح کر دیا اور اہل اسلام کے سینوں کی ٹھنڈک کا سامان بہم پہنچایا۔

فضیلۃ العالم سید کلیم حسین شاہ حفظہ اللہ

زاہد الکوثری کی کتاب تانیب الخطیب کا جواب شیخ معلمی نے تکمیل میں دے دیا ہے، وہ جامع جواب ہے، اس وقت ہی فارغ کردیا ہے، باقی حدیث و محدثین کتاب جو محمد ابو زہرہ نے لکھی ہے، وہ ہر کسی کو نہیں دینی چاہیے، صرف راسخ علماء تنقیدی نگاہ سے پڑھ سکتے ہیں۔ باقی اس کا شاید کچھ معاملہ ہے، مجھے دیکھنا پڑے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ