سوال (2936)
ہم ترجمة القرآن کی کلاس شروع کر رہے ہیں اور پوچھنا یہ تھا کہ کہاں سے شروع کریں، ترجمہ “کس سورة یا کس پارے سے شروع کریں” اور اس کلاس کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی راہنما اصول بتا دیں کہ لوگوں کو زبردستی نہ بٹھانا پڑے وہ خود شوق سے اس کلاس میں بیٹھیں۔
جواب
عربی اور اردو ایک ایک لفظ کرکے ضرور پڑھائیں، یہ آپ اجتماعی پڑھائیں، ان کو بتائیں کہ ہمارے پیچھے پڑھنا ہے، تاکہ وہ صحیح طریقے پڑھ سکیں، اگر کسی کو پڑھنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو، پھر کلاس میں ہر کسی کو اختیار دیں کہ جس کی مرضی سنا لیں، کیونکہ اصل فائدہ سنانے سے ہی ہوگا۔
اگر آپ ابتدائی پڑھا رہے ہیں، پہلے کچھ نہیں پڑھایا ہے تو نماز کے اذکار، نماز کے بعد کے اذکار اور صبح و شام کا اذکار کا ترجمہ پڑھا لیں، تاکہ ان کا ذہن بنے، ان کو جلدی ذہن میں بیٹھا لیں، اس کے بعد جو آپ کی مرضی ہو، مکی سورتیں پہلے پڑھا لیں یا وہ سورتیں جو احکام پر مشتمل ہیں، کچھ لوگوں نے تقسیم بھی کی ہوئی ہیں، ایک واٹسیپ گروپ بنائیں اس میں کلاس لینے کے بعد وہ ریکارڈنگ بھیج دیں، تاکہ آسانی ہو۔
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ