سوال (5751)

ترک رفع الیدین پر جو گھوڑوں کی دموں کے ہلانے والی روایت پیش کی جاتی ہے، اس کی اسنادی حثیت کیا ہے؟

جواب

صحیح مسلم کی روایت ہے، بالکل صحیح ہے، اس میں سند کی کوئی بحث ہی نہیں ہے، بس وہ لوگ مفہوم غلط لیتے ہیں، تینوں حدیثوں کو نکالیں تو فیصلہ ہوجاتا ہے، اس حدیث کے تعلق ہاتھ ہلانے سے ہے، وہ تشہد کے وقت ہاتھ ہلاتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عمل کے بارے میں تنبیہ کی تھی، یاد رہے کہ گھوڑا دم دائیں بائیں ہلاتا ہے، رفع الیدین دائیں بائیں نہیں، بلکہ رفع الیدین اوپر نیچے ہوتا ہے، ہاں کوئی دائیں بائیں کرے گا تو اس کو ہم بھی روکیں گے، باقی وہ حدیث یہاں فٹ نہیں آتی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ