تعارفِ فُضلاء الرحمہ انسٹیٹیوٹ واربرٹن، ضلع ننکانہ، ومقالہ جات 2025ء

الرحمہ انسٹیٹیوٹ، واربرٹن ضلع ننکانہ ایک مثالی تعلیمی ادارہ جو دینی و عصری تعلیم کو یکجا کرتے ہوئے طلبہ کی علمی، اخلاقی اور فکری تربیت میں مصروف عمل ہے۔
یہ اداره دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کا مرکزی تعلیمی حصہ ہے اور اس کا مقصد اسلامی ریسرچ اسکالرز، مدرسین اور مبلغین کی تیاری کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
💠 ادارے کا نظام تعلیم منفرد ہے یہاں ابتدائی کلاسوں کو سینئر اساتذہ کرام پڑھاتے ہیں تاکہ طلبہ کی بنیاد مضبوط ہو۔ الرحمہ انسٹیٹیوٹ میں علوم اسلامیہ کے لیے بہترین اساتذہ موجود ہیں۔ آٹھ سالہ تعلیمی دورانیے میں درس نظامى، وفاق المدارس السلفیہ کے تحت مختلف امتحانات اور میٹرک سے ایم اے تک کی معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں طلبہ کی رہنمائی ایم فل اور پی ایچ ڈی تک کی جاتی ہے۔
💠 الرحمہ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے وفاق المدارس السلفیہ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں، جو ادارے کی اعلیٰ تعلیمی معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔
💠 عصرِ حاضر میں جب دینی تعلیم کے شعبے کو نئے چیلنجز اور تقاضوں کا سامنا ہے، وہیں چند ادارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے نہایت قلیل مدت میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ الرحمہ انسٹیٹیوٹ ان ہی تابندہ اداروں میں سے ایک ہے، جو اپنی خالص دینی خدمات، علمی گہرائی، تربیتی نظام اور فکری توازن کی بدولت نہ صرف مقبولِ عام ہوا، بلکہ ایک قابلِ تقلید ماڈل کے طور پر ابھرا۔
💠 چند ہی برسوں میں یہ ادارہ علم و عرفان کا ایسا مرکز بن گیا جہاں قرآن و سنت کی تعلیمات کو محققانہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے، اور طلبہ کی فکری، روحانی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الرحمہ انسٹیٹیوٹ کے فُضلاء اپنی علمی پختگی، دعوتی بصیرت اور اعلیٰ اخلاقی معیار کے سبب ہر دینی و تعلیمی حلقے میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
💠 اسی عظیم ادارے کے خوشہ چیں علما و فُضلاء کا تعارف پیش کرنا ہمارے لیے باعثِ شرف و مسرت ہے، تاکہ ان کی علمی و عملی خدمات سے دیگر اہلِ علم و احباب مستفید ہو سکیں، اور امت میں ایسے رجالِ کار کی قدردانی کا شعور بیدار ہو۔
💠 اس سال الرحمہ انسٹیٹیوٹ واربرٹن، ضلع ننکانہ، سے11 طلبہ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز 2017ء میں ہوا تھا اور تکمیل 17 اپریل 2025ء کو ہوئی۔

اس تحریر میں اس سال سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء کا مختصر تعارف درج ہے۔ساتھ ہی ان علمی مقالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو انہوں نے تحقیق کے طور پر مرتب کیے ہیں۔

تعارفِ فُضلاء الرحمہ انسٹیٹیوٹ واربرٹن، ضلع ننکانہ، 2025ء

❶ محمد محسن احسان
(علاقہ) لاہور
(مقالہ )الفرق بين البدع والمصالح المرسلة
(بدعت اور مصالح مرسلہ کے مابین فرق)

❷ مطیع الرحمن مشتاق احمد
(علاقہ) ننکانہ صاحب
(مقالہ ) حجیت آثار صحابہ – اشکالات اور تجزیاتی مطالعہ

❸ ساجد عاشق
(علاقہ) ننکانہ صاحب
(مقالہ ) شیعہ کا عقیدہ امامت اور اس کا تنقیدی جائزہ

❹ عبدالاحد بن عبدالقدیر
(علاقہ) چشتیاں
(مقالہ ) ائمہ متقدّمین و متأخّرین کے اصولِ حدیث کا تقابلی جائزہ

❺ عطاالرحمن شاہد
(علاقہ) شیخوپورہ
(مقالہ ) امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر کیے جانے والے عصری اعتراضات اور ان کا تحقیقی جائزہ

❻ صفی الرحمن شاہد
(علاقہ) شیخوپورہ
(مقالہ ) تصوف کے غیر روایتی پہلو

❼ زاہد ظہیر عباسی
(علاقہ) آزاد کشمیر
(مقالہ ) اسلام اور دیگر مذاہب میں نظامِ وراثت کا تقابلی مطالعہ

❽ محمد اسماعیل عاشق
(علاقہ) میاں چنوں
(مقالہ ) فہمِ سلف پر اعتراضات اور ان کا تنقیدی جائزہ

❾ محمد مبشر
(علاقہ) شرق پور شریف
(مقالہ ) سوانحِ مولانا عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ

❿ قاری عبدالرافع مشاری
(علاقہ) لاہور
(مقالہ ) (وصول نہیں ہوا)

⓫ احمد حسن
(علاقہ) گوجرانوالہ
(مقالہ ) (وصول نہیں ہوا)

🤲 اللہ تعالیٰ ان فُضلاء کو دین کا سچا خادم بنائے اور ان کے علم سے امت کو فیض پہنچائے۔

مرتب: حافظ امجد ربانی

فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد

یہ بھی پڑھیں: تعارفِ فُضلاء جامعہ الاحسان الاسلامیہ، منظور کالونی 2025ء