تعارفِ فُضلاء جامعہ الاحسان الاسلامیہ، منظور کالونی، کراچی ومقالہ جات 2025ء

جامعہ الاحسان الاسلامیہ، گجر چوک، منظور کالونی، کراچی میں واقع ایک دینی ادارہ ہے جو علومِ اسلامیہ کی تدریس اور ترویج میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

جامعہ الاحسان الاسلامیہ کی انتظامیہ میں شیخ محمد احسن سلفی صاحب (مدیر الجامعہ) اور شیخ الحدیث مولانا محمد افضل اثری صاحب شامل ہیں، جو طلباء کی علمی اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

اس ادارے کی کاوشیں معاشرے میں دینی تعلیم کے فروغ اور اسلامی اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

جامعہ الاحسان الاسلامیہ، کراچی کے فضلاء نے مختلف علمی اور دینی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان میں سے کئی فضلاء نے تدریس، تحقیق، اور دعوت و تبلیغ کے شعبوں میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کاوشیں معاشرے میں اسلامی تعلیمات کے فروغ اور اصلاحِ احوال میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

🤲 دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان فُضلاء کو علمی چراغ بنا کر دین کی راہ میں ہمیشہ روشنی پھیلانے اور امت مسلمہ کی رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔

اس سال جامعہ الاحسان الاسلامیہ، گجر چوک، منظور کالونی، کراچی 10 طلبہ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز 2017ء میں ہوا تھا اور تکمیل 6 فروری 2025ء کو ہوئی۔

اس تحریر میں اس سال سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء کا مختصر تعارف درج ہے۔ساتھ ہی ان علمی مقالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو انہوں نے تحقیق کے طور پر مرتب کیے ہیں۔

💠تعارفِ فُضلاء جامعہ الاحسان الاسلامیہ، گجر چوک، منظور کالونی، کراچی 2025ء💠

❶ عامر رمضان
(علاقہ) کراچی
(مقالہ) الحاد کا تعارف، تاریخ اور جدید الحاد کی صورتیں

❷ عمر رمضان
(علاقہ) کراچی
(مقالہ) غیر اسلامی رسوم و رواج، غیر مسلم قوم سے مشابہت کی صورتیں اور ان سے بچاؤ کے اسباب

❸ سفیان منشاء
(علاقہ) کراچی
(مقالہ) فرقہ ضالہ شیعہ، خوارج اور ان کے عقائد کا رد

❹ محمد دانش
(علاقہ) سرگودھا
(مقالہ) توحید اور کشفِ شبہات

❺ عبدالحکیم
(علاقہ) بٹگرام
(مقالہ) فتنوں کا تعارف، تعاقب اور ان سے بچاؤ کے اسباب

❻ احسان اللہ
(علاقہ) قصور
(مقالہ) جن، جادو اور نظرِ بد کا علاج

❼ عمران منظور
(علاقہ) لاڑکانہ
(مقالہ) ازدواجی زندگی اور اولاد کی تربیت

❽ مشتاق احمد
(علاقہ) کراچی
(مقالہ) سیرتِ نبوی اور غزواتِ نبویﷺ

❾ سفیان اقبال
(علاقہ) جلال پور پیر والا
(مقالہ) دفاعِ حدیث میں محدثین کا کردار

❿ خزیمہ رحمانی
(علاقہ) کراچی
(مقالہ) بیعِ تقسیط

🤲 اللہ تعالیٰ ان فُضلاء کو دین کا سچا خادم بنائے اور ان کے علم سے امت کو فیض پہنچائے۔

✋️مزید تعارف کے لیے لنک اوپن کریں https://alulama.org/author/amjabrabbani/

♻️ مرتب: حافظ امجد ربــانی

♻️ فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد

یہ بھی پڑھیں: تعارفِ فُضلاء کلیۃ القرآن والتربيۃ الاسلامیہ بونگہ بلوچاں 2025ء