تعارفِ فُضلاء جامعہ سلفیہ فیصل آباد 2025ء

ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے علم و عمل کے ستارے اپنی علمی و روحانی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ جامعہ سلفیہ، جو پاکستان کی ایک ممتاز علمی و دینی درسگاہ ہے، ہمیشہ سے علم و تحقیق، تقویٰ و عمل، اور اخلاص و خدمات کے متوالے تیار کرتی آ رہی ہے۔ یہاں کے فُضلاء نہ صرف اپنے علم سے دین کی روشنی پھیلاتے ہیں بلکہ اپنی شخصیت اور کردار سے معاشرے میں اصلاح کا ایک روشن باب رقم کرتے ہیں۔

یہ فُضلاء نہ صرف علم کی پیاس بجھانے میں مصروف ہیں بلکہ قرآن و سنت کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے دنیا کے کونے کونے میں پہنچ کر دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ان کی علمی کاوشیں اور دعوتی خدمات دین اسلام کے سنہری اصولوں کا عملی مظہر ہیں۔

🤲 دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان فُضلاء کو علمی چراغ بنا کر دین کی راہ میں ہمیشہ روشنی پھیلانے اور امت مسلمہ کی رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔

اس سال جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے 72 طلبہ فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز 2018ء میں ہوا تھا اور تکمیل 31 جنوری 2025ء کو ہوئی۔

اس تحریر میں اس سال جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے فارغ التحصیل ہونے والے فُضلاء کا مختصر تعارف درج ہے۔ ساتھ ہی ان علمی مقالات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جو انہوں نے تحقیق کے طور پر مرتب کیے ہیں۔

💠تعارفِ فُضلاء جامعہ سلفیہ فیصل آباد و مقالات 2025ء💠

(1) حافظ عثمان فردوسی
(علاقہ) ضلع خانیوال
(مقالہ) قرآن کا نظامِ عقوبات

(2) عثمان فاروق
(علاقہ) ضلع لودھراں
(مقالہ) ایمان کے 70 سے زائد درجے

(3) مزمل اکرام
(علاقہ) ضلع راجن پور
(مقالہ) سورۃ الاحزاب کی تفسیر اور اس میں شرعی احکام و مسائل

(4) محسن حسن
(علاقہ) ضلع وہاڑی
(مقالہ) سورۃ المائدہ میں پائے جانے والے اہم مضامین کا تحقیقی جائزہ

(5) حافظ معاویہ افضل
(علاقہ) تحصیل تاندلیانوالہ
(مقالہ) بدامنی اور دہشت گردی کے اسباب اور ان کا حل، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں

(6) محمد اسامہ یوسف
(علاقہ) شیخوپورہ
(مقالہ) آپﷺ کی پیشین گوئیاں، صحت حدیث اور حقیقی مفہوم

(7) محمد حمیر ندیم
(علاقہ) میاں چنوں
(مقالہ) سورۃ الواقعہ کی تفسیر اور احادیث کی تخریج

(8) منیب الرحمن سیف الرحمن
(علاقہ) راولپنڈی
(مقالہ) حدود اللہ پر مغربی اعتراضات اور ان کا رد

(9) سمیع اللہ اکاڑوی
(علاقہ) دیپالپور، حجرہ شاہ مقیم
(مقالہ) چار مسالک کے منتخب اردو مفسرین کے حالاتِ زندگی اور ان کا اسلوبِ تفسیر

(10) محمد عزیر عبدالغفور
(علاقہ) خانیوال
(مقالہ) مالدار صحابہ کرام کی نبی کریم ﷺ سے محبت اور دین کے لیے خدمات

(11) اسامہ قادر
(علاقہ) ساہیوال
(مقالہ) “هم مني وانا منهم” کا اعزاز پانے والے صحابہ کرام اور ان کے قبائل کا تعارف

(12) سلمان کاظمی
(علاقہ) نارووال
(مقالہ) فہمِ قرآن میں حدیث کی اہمیت اور سلف صالحین کا موقف

(13) محمد عابد عمر
(علاقہ) قصور
(مقالہ) محبت کیوں؟ کس سے؟ اور کیسے؟

(14) رمان خالد
(علاقہ) وہاڑی
(مقالہ) سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے عدالتی فیصلے

(15) محسن طارق
(علاقہ) بہاولنگر
(مقالہ) رازداری کی شرعی حیثیت، قرآن وسنت کی روشنی میں

(16) محمد عمر یٰسین
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) ترجمہ: شذ العرف فی فن الصرف

(17) ثمامہ بٹ
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) مصلح کے اوصاف، ذمہ داریاں اور دائرۂ عمل، موجودہ عہد کے تناظر میں

(18) محمد عرفان شریف
(علاقہ) کسووال
(مقالہ) سورۃ الانفال کے مختلف مضامین، منتخب تفاسیر کی روشنی میں

(19) ضیاء اللہ
(علاقہ) مومنہ آباد، ضلع فیصل آباد
(مقالہ) شرح ابن عقیل کے سوالات اور جوابات مرتب

(20) عبدالرحمن گلزار
(علاقہ) جھنگ
(مقالہ) مسئلہ باغ فدک، اہل سنت اور اہل تشیع کے مابین

(21) محمد رمضان
(علاقہ) بہاولنگر
(مقالہ) سورۃ القمر کی تفسیر: لغت، نحو و صرف، بلاغت اور اس میں موجود متواتر قراءت

(22) محمد استخار
(علاقہ) قبولہ شریف، عارف والا
(مقالہ) امام باقر و امام جعفر صادق رحمہما اللہ کے حالاتِ زندگی، ان کے صحابہ کے بارے میں موقف اور شیخین رضی اللہ عنہما کے بارے میں رائے

(23) محمد ہارون
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) شرح ابنِ عقیل سوالاً جواباً

(24) عمر فاروق عبدالرحیم
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) نظامِ ربوبیت اور پرویز کے معاشی نظام کا جائزہ

(25) علی شان
(علاقہ) گجرات
(مقالہ) غزوۂ فکری: اسلام اور مغرب کی فکری جنگ

(26) مصدق زین
(علاقہ) ساہیوال
(مقالہ) خصائص النبی ﷺ: قرآن و سنت کی روشنی میں

(27) عبدالرحمن عبدالغفار
(علاقہ) جڑانوالہ
(مقالہ) معجزاتِ نبی ﷺ کی تفصیل

(28) منیب الرحمن عبدالوحید
(علاقہ) کشمیر
(مقالہ) دین سے انحراف کے اسباب اور ان کا حل

(29) حافظ محمد حسن ساجد
(علاقہ) ملتان
(مقالہ) “یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا” سے شروع ہونے والی تمام آیات کا ترجمہ و تفسیر: تفسیر ابنِ کثیر کی روشنی میں

(30) عکاشہ یوسف
(علاقہ) اوکاڑہ
(مقالہ) رسول اللہ ﷺ کے کاتبِ وحی اور قاصد صحابہ کرام کا تعارف

(31) عدیل اصغر
(علاقہ) سانگلہ ہل
(مقالہ) کم عمر بچوں کی شادی: شریعت اور پاکستانی قوانین کے تناظر میں جائزہ

(32) محمد یوسف
(علاقہ) گجرات
(مقالہ) سورۃ التحریم کی تفسیر اور شیعہ مفسرین کی آراء

(33) عبدالغفار میر
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا حل

(34) محمد لقمان ندیم
(علاقہ) سمندری
(مقالہ) سورۃ التوبہ کی تفسیر میں “خزائن العرفان” اور “تفسیر القرآن” کا تقابلی جائزہ

(35) محمد مدثر
(علاقہ) ڈیرہ غازی خان
(مقالہ) تفسیر ابنِ کثیر اور تفسیر ابنِ عثیمین کی روشنی میں سورۃ القلم سے حاصل ہونے والے اسباق

(36) محمد زید شفیق
(علاقہ) راجن پور
(مقالہ) رسول اللہ ﷺ کے اولین صحابہ کرام کی دینی خدمات

(37) حذیفہ سعید
(علاقہ) پیر محل
(مقالہ) تمنیاتِ رسول ﷺ

(38) انس بلال
(علاقہ) چیچہ وطنی
(مقالہ) سیرتِ نبوی کی روشنی میں قیادت کے اوصاف اور ذمہ داریاں

(39) محمد سجاد
(علاقہ) تحصیل گوجرہ
(مقالہ) کتاب “ایتام غیروا مجری التاریخ” کا ترجمہ

(40) محمد عمر دراز
(علاقہ) جھنگ
(مقالہ) المتنبی کی تین قصائد کا تجزیہ

(41) عزیر احمد
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) محبتِ رسول ﷺ میں افراط و تفریط

(42) عبداللہ بن غلام مصطفی
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) “فلیس منا” والی روایات: جمع، تخریج، شرح اور مستنبط مسائل

(43) انس عبداللہ
(علاقہ) ایبٹ آباد، ہری پور، ہزارہ
(مقالہ) قرآن مجید ایک معجزہ ہے

(44) محمد انس حماد
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) دنیا کی دس بڑی مساجد کا تعارف اور اصلاحِ معاشرہ میں ان کا کردار

(45) محمد قاسم انصاری
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) نظامِ حکومت: خلافت، ملوکیت اور جمہوریت کے دستور اور خصوصیات

(46) محمد اسامہ بن عابد
(علاقہ) سیالکوٹ
(مقالہ) عہدِ خلافت میں مدینہ منورہ کے مفتیانِ کرام

(47) عزیز الرحمن
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) سورۃ بنی اسرائیل کی تفسیر

(48) محمد منیب وسیم
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) فقہاءِ سبعہ مدینہ کا تعارف

(49) محمد ابرار عباس
(علاقہ) تاندلیانوالہ
(مقالہ) سورۃ یوسف کا خلاصہ

(50) عثمان غنی
(علاقہ) تاندلیانوالہ
(مقالہ) “وَالَّذِینَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ”

(51) توصیف الرحمن فرخ
(علاقہ) لیہ
(مقالہ) علمِ فقہ پر قراءت کے اثرات

(52) انس داؤد
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) “إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ” اور “إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ” والی آیات کی تفسیر

(53) محمد جنید شاہد
(علاقہ) بھکر
(مقالہ) محرماتِ اسلام کی سائنسی تصدیق

(54) محمد عمار شفیق
(علاقہ) چیچہ وطنی
(مقالہ) تفسیر سورۃ النور: مسائل اور جاوید غامدی

(55) ابرار اسلم
(علاقہ) بہاولنگر
(مقالہ) سورۃ الرعد کی تفسیر

(56) احسن ارشاد
(علاقہ) گوجرہ
(مقالہ) پاکستان میں قبر پرستی کی وجوہات، اثرات اور ان کا تدارک

(57) محمد رحمت اللہ یاسین
(علاقہ) چنیوٹ
(مقالہ) احادیث میں لفظ “نصیحت” کی تحقیق اور اس سے حاصل شدہ فوائد

(58) محمد عثمان شاہ سوار
(علاقہ) وہاڑی
(مقالہ) جادو اور نظرِ بد کا علاج: قرآن و سنت کی روشنی میں

(59) عکاشہ عبدالخالق
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) خدمتِ خلق کے اصول، قواعد و ضوابط اور طریقۂ کار: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

(60) عکراش متین
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) حقِ خلع: قرآن و حدیث کی روشنی میں، فقہاء کا اختلاف اور راجح مسلک

(61) محمد عمیر معین
(علاقہ) ستیانہ بنگلہ
(مقالہ) خطبۂ حجۃ الوداع کی روشنی میں حقوقِ انسانیت اور قیامِ امن

(62) محمد صدیق
(علاقہ) رحیم یار خان
(مقالہ) اہلِ یہود اور ان کی مکاریاں

(63) مرزوق شاہد
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) “الرحیق المختوم” اور “ضیاء النبی” کا تقابلی جائزہ

(64) اسامہ نعیم
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) بیسویں صدی میں حقوقِ نسواں کی تعبیرِ نو

(65) عمر عبداللہ
(علاقہ) جڑانوالہ
(مقالہ) جنگِ آزادی 1857 کے عظیم ہیرو رائے احمد خان کھرل

(66) محمد محسن بلال
(علاقہ) چیچہ وطنی
(مقالہ) بناتِ رسول ﷺ کے حالاتِ زندگی: معترضین کے اعتراضات اور جوابات

(67) محمد اویس عبدالغفار
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) گزشتہ ایک صدی میں اردو زبان میں شائع ہونے والی چند کتبِ سیرت کا تعارف

(68) بلال وحید
(علاقہ) گوجرہ
(مقالہ) واقعۂ غزوۂ احزاب اور اس سے حاصل شدہ اسباق

(69) محمد ارسلان ارشد
(علاقہ) وہاڑی
(مقالہ) عشرۂ مبشرہ صحابہ میں سے منتخب صحابہ کی روایات کا مطالعہ

(70) عثمان عبدالجبار
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) عبدالملک بن مروان رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی اور اصلاحات

(71) شیراز حسین
(علاقہ) تاندلیانوالہ
(مقالہ) عہدِ نبوی میں کتابتِ حدیث

(72) محمد بن انیس
(علاقہ) فیصل آباد
(مقالہ) عہدِ نبوی میں صحابیات کی معاشی سرگرمیاں

✋️مزید تعارف کے لیے لنک اوپن کریں https://alulama.org/author/amjabrabbani/

مرتب: حافظ امجد ربـانی

فاضل: جامعہ سلفیہ فیصل آباد

یہ بھی پڑھیں: حافظ عبدالعزیز علوی رحمہ اللہ کا مختصر تعارف