سوال 7024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے تصویر کے بارے میں وضاحت چاہئے اسکے بارے میں شرعی حکم حوالہ احادیث کے ساتھ وہ تین اقسام ہیں پرنٹڈ،کیمرے سے بنائ گئ اور موبائل سے لی گئی، اور تیسری کیٹیگری ہے مصوری؟ رہنمائی کیجئے گا۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں! تصاویر کو تین یا چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، چاہے وہ پرنٹڈ ہوں، کیمرے سے لی گئی ہوں یا ہاتھ سے مصوری کی گئی ہوں۔ ان سب کو عربی میں “صورت” یا “صور” کہا جائے گا، اور ان کا شرعی حکم واضح ہے۔
جہاں اضطراری کیفیت ہو، جیسے شناختی کارڈ، کرنسی، یا دیگر ضروری کام، اہل علم نے کچھ استثناءات دی ہیں، لیکن اس کو بنیاد بنا کر مطلقاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تصویر کا اصل حکم اپنی جگہ برقرار ہے، جو حرمت پر مشتمل ہے۔
چاہے وہ تصویر کیمرے کی ہو، عکس کی صورت ہو، سکیچ ہو یا کارٹون، تصویر بہر حال تصویر ہی ہے، اور اس میں انسانی یا حیوانی صورت دکھائی جائے، اس پر حکم حرمت قائم ہے۔ غیر ضروری طور پر اسے رواج نہیں دینا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ