سوال (4888)
جس کمرے میں تصویر ہو وہاں نماز ہو جاتی ہے؟
جواب
بہتر ہے ایسے کمرے میں نماز نہ پڑھی جائےبلکہ تصاویر کو ہی گھر میں نہ رکھا جائے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رنگین اور نقش و نگار والی چادر کو اپنے سامنے سے ھٹوا دیا تھا۔
عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک رنگین باریک پردہ تھا جسے انہوں نے اپنے گھر کے ایک طرف پردہ کے لیے لٹکا دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے سامنے سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو۔ کیونکہ اس پر نقش شدہ تصاویر برابر میری نماز میں خلل انداز ہوتی رہی ہیں۔[صحیح البخاری حدیث نمبر 374]
البتہ نماز ہو جائے گی۔
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط شیخ حفظہ اللہ