سوال (1887)

امام مالک نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ ایک روز ایک آدمی نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حاضر ہوا ہے اور عرض کی دنیا نے میری طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو کہا کہ ملائکہ کی جو نماز اور اللہ کی مخلوق کی جو تسبیح ہے تو اس سے غافل کیوں ہو گیا ہے ، جب صبح صادق طلوع ہو تو یہ تسبیح 100 بار پڑھو ، “سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفر اللہ” فرمایا وہ آدمی گیا اس نے اس پر عمل کیا اور اس کے بعد اس نے آکے بتایا کہ میرے پاس اتنی دولت آگئی ہے مجھے اس کے رکھنے کی جگہ نہیں ملتی ہے ۔

جواب

یہ روایت ضعیف ہے ، امام دیلمی نے مسند الفردوس میں اس روایت کو لائے ہیں ، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے لسان المیزان میں اس کو نقل کیا ہے ۔ لیکن یہ روایت ضعیف ہے ، پائے ثبوت تک نہیں پہنچتی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

“سبحان الله و بحمده صلاة كل شيء و بها يرزق الخلق” یہ حدیث صحیح ہے ، یہ احمد اور حاکم کی روایت ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ