سوال (1462)
تاش بغیر شرط اور جوا کے کھیلنا کیسا ہے؟
جواب
تاش کھیلنا درست نہیں ہے ، وقت کا ضیاع ہے جسمانی کوئی فائدہ نہیں ہے ، پھر اسی سے بندہ اگلے مرحلے میں جاتا ہے ، کارڈ پتہ گتہ کی قسم اہل علم نے نردشیر میں گردانی ہے ، لہذا اس کی ہمہ صورت سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ