سوال (640)

کیا تشہد میں ہاتھ ران پر رکھیں گے یا گھٹنوں پر وضاحت مطلوب ہے ؟

جواب

بحالت تشہد انگلیوں کو ملا کر رکھیں کھولنے کی ضرورت نہیں۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے۔ دائیں ہاتھ کو اپنے دائیں گھٹنے پر رکھیں اور بائیں ہاتھ کو اپنے بائیں گھٹنے پر رکھیں اور صحیح مسلم کی دوسری روایت میں ہاتھوں کو رانوں پر رکھنے کی بھی تصریح موجود ہے۔ بظاہر نمازی کو اختیار ہے، جونسی کیفیت چاہے اختیار کر سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
[فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی ، کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:566]

فضیلۃ العالم عبد اللہ عزام حفظہ اللہ