سوال (528)

تشھد میں دائیں ہاتھ کی شھادت والی انگلی کو حرکت دینا یا صرف اشارہ کرنا دونوں طرح کی روایات موجود ہیں اس میں زیادہ درست عمل کیا ہے ذرا وضاحت فرمادیں۔

جواب

دونوں طرف دلائل ہونے کی وجہ سے دونوں موقف پائے جاتے ہیں ، لیکن ہمارے نزدیک راجح یہ ہے کہ انگلی کو حرکت دینی چاہیے ۔
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ۔

” ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَهُ فرَأَيْتُهُ يُحَرِّكُهَا يَدْعُو بِهَا” [سنن النسائي: 890]

«پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اٹھائی، تو میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اسے حرکت دے رہے تھے اور اس سے دعا کرتے تھے»
دعا السلام علیک یایھا النبی سے شروع ہوتی ہے ، آخر تک یعنی تسلیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ تک ساری دعائیں ہیں اس لیے ہمارے ہاں یہ اولی ہے کہ مسلسل حرکت دے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ