سوال (4007)
تشھد میں انگلی کیسے اٹھانی چاہیے یعنی مسلسل یا پھر صرف اشہد ان لا الہ الااللہ پر اٹھانی چاہیے۔
جواب
اشارے اور حرکت والی دونوں روایات ہمارے نزدیک ثابت ہیں، اس میں ایک استمرار کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ “و يدعوا بها و يحركها” حرکت کا تعلق دعا کے ساتھ ہے۔ جب تک دعا ہے، حرکت ہے، دعا “السلام عليك ايها النبي” سے دعا شروع ہوتی ہے، یہاں سے لے کر آگے دعا ہی دعا ہے، مسلسل خفیف سے حرکت ہونی چاہیے۔ خاص کلمے پر اٹھا کر گرا دینا یہ صحیح نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ