سوال (3072)
آخری تشھد میں “اللهم اني اعوذبك من عذاب القبر” والی دعا نہ پڑھنے سے نماز دھرانی پڑے گی؟
جواب
نہیں، درود کے بعد کی دعائیں فرض نہیں ہیں، اس دعا کی تاکید ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہتمام کے ساتھ سکھائی ہے، لیکن اس کے چھوڑ دینے سے نماز کی اداء پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
جی بالکل جو شیخ نے کہا ہے، بات اسی طرح ہے کہ فرضیت کا درجہ نہیں ہے، البتہ نماز تو نہیں دہرائی جائے گی، لیکن قصداً و ارادتاً دعائیں نہیں چھوڑنی چاہیں، مسنون دعائیں ہیں، یہ بات صحیح ہے کہ فرض نہیں ہیں، امام طاؤس بن کیسان کے بارے میں یہ بات آتی ہے کہ ان کے بیٹے نے ایک مرتبہ دعا چھوڑ دی تو انہوں نے اپنے بیٹے کو نماز دہرانے کا کہا تھا، شائید وہ بات پہنچ گئی ہو، اس کی وجہ سے کہہ رہے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ